ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بی ایس ایف نے پاکستانی کشتیاں ضبط کیں

بی ایس ایف نے پاکستانی کشتیاں ضبط کیں

Tue, 04 Apr 2017 11:34:04    S.O. News Service

فیروز پور ،3؍اپریل (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )پنجاب کے فیروز پور سیکٹر میں آج علی الصبا ح بارڈر سیکورٹی فورسز (بی ایس ایف)نے دو پاکستانی کشتیاں ضبط کی ہیں ۔ان کشتیوں پر 400کلو گرام مچھلیاں اور ماہی گیری کے جال تھے۔بی ایس ایف نے بتایا کہ ستلج ندی میں گشت کر رہی بی ایس ایف کی ٹیم نے ڈونا ٹیل مال سمندری چوکی کے علاقے میں ہندوستان کی سمندری حدود کے اندر دو کشتیاں ضبط کی ہیں ۔دراصل جب بی ایس ایف اہلکاروں نے انہیں چیلنج کیا،تو کشتی پر سوار لوگوں نے سمندر میں چھلانگ لگا دی اور وہ تیرکر پاکستان کی جانب بھاگنے لگے۔فیروز پور بی ایس ایف کے ڈی آئی جی راج پروہت نے کہاکہ گشت کے دوران ستلج ندی میں بی ایس ایف اہلکاروں کو دو کشتیوں اور کچھ لوگوں کی مشکوک سرگرمیاں محسوس ہوئی ۔انہوں نے کہاکہ بی ایس ایف اہلکاروں نے ہوائی فائرنگ کی ،اس کے بعد کشتی میں سوار سبھی لوگ کشتیاں چھوڑکر فرار ہوگئے ،تفصیلی خبر کا ابھی انتظار ہے۔
 


Share: